رسائی کے لنکس

غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو مدِنظر رکھ کرتیاری مکمل کریں: کرزئی


غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو مدِنظر رکھ کرتیاری مکمل کریں: کرزئی
غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو مدِنظر رکھ کرتیاری مکمل کریں: کرزئی

افغان صدرحامد کرزئی نے ملک کی سکیورٹی فورسز سے کہا کہ غیر ملکی فوجیوں کے بی الآخر انخلا کومدِ نظر رکھتے ہوئے ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیاری کریں۔

صدر کرزئی نے یہ بات ہفتے کوایک تقریب میں خطاب میں کہی جِس میں افغان پولیس، فوج اور انٹیلی جنس ادارے کے 28ارکان کو ترقی دی گئی۔

مسٹر کرزئی نے عہدے داروں سے کہا کہ امریکی اورنیٹو فورسز افغانستان سے اُس وقت روانہ ہوں گی جب اُنھیں محسوس ہوگا کہ اب مزید یہاں رہنا اُن کے قومی مفادات کےلیے ضروری نہیں۔

تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے، اُنھوں نے اس کی علامت کے طور پر سوویت پشت پناہی میں افغانستان پرقابض کمیونسٹ حکومت کو شکست دینے کے لیے 1980کی دہائی میں مجاہدین کی مدد کےلیے امریکی کوششوں کی جانب توجہ دلائی اور باور کرایا کہ فتح کے بعد کس طرح امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے اپنے سفارتخانے بند کیے، کیونکہ، اُن کےکہنے کے مطابق، اُنھیں مزید ٹھہرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔

صدر کرزئی نے کہا ہے کہ وہ اِس بات کے خواہاں ہیں کہ افغان فورسز 2014ء تک ملک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

2001ء میں امریکی قیادت میں فتح کے حصول کے بعد سےلے کر یہ سال افغانستان میں غیر ملکی افواج کے لیے ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG