رسائی کے لنکس

افغانستان: سرکاری دفتر پر حملہ، چھ شدت پسندوں سمیت آٹھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی عہدیداروں کے مطابق دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں ایک افغان سکیورٹی افسر زخمی ہوا جب کہ کار بم دھماکے میں دو افراد مارے گئے۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صوبہ لوگر میں ضلعی انتظامیہ کے ایک دفتر پر حملے کے نتیجے میں چھ طالبان جنگجوؤں سمیت آٹھ افراد مارے گئے۔

لوگر میں صوبائی حکام کے مطابق طالبان نے جمعرات کو طلوع آفتاب سے قبل چارخ ضلع میں انتظامیہ کے ایک صدر دفتر کو بارود سے بھری گاڑی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد دیگر شدت پسندوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق کار بم دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج پورے علاقے میں محسوس کی گئی۔

حکام کے مطابق لڑائی میں چھ طالبان کو ہلاک کر دیا گیا۔

صوبائی عہدیداروں کے مطابق دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں ایک افغان سکیورٹی افسر زخمی ہوا جب کہ کار بم دھماکے میں دو افراد مارے گئے۔

طالبان نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں ضلعی گورنر اور 41 پولیس افسر مارے گئے۔

یاد رہے کہ جنگجو عموماً ایسے حملوں میں سرکاری فورسز کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG