رسائی کے لنکس

افغانستان: تشدد کے واقعہ میں نیٹو فوجی ہلاک


فائرنگ کا یہ واقعہ افغان وردیوں میں ملبوس مسلح افراد کے ہاتھوں بین الاقوامی فوجیوں پر مہلک حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے

نیٹو نے کہا ہےکہ افغان قومی فوجی وردی میں ملبوس ایک شخص نے اتحادی فوجیوں پر فائرنگ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کر دیا۔

نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی افغانستان میں اتحادی فورسز نے جوابی فائرنگ کر کے اس شخص کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ افغان وردیوں میں ملبوس مسلح افراد کے ہاتھوں بین الاقوامی فوجیوں پر مہلک حملوں کے ایک سلسلے میں تازہ ترین ہے ۔

تشدد کے ایک اور واقعے میں نیٹو نے کہا ہے کہ اتوار کےر وز مشرقی افغانستان مین ایک بم دھماکے میں اس کے عملے کا یک رکن ہلاک ہو گیا ۔ اس حملے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ملک میں ایک او ر مقام پر جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں دو طالبان کمانڈر اور تین شورش پسند ہلاک ہو گئے ۔ نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک طالبان کا ایک سینیر کمانڈر تھا جس نے پورے فریاب صوبے میں افغان اور اتحادی فورسز کے خلاف سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور دوسرے حملے ترتیب دئے تھے ۔

ہلاک ہونے والا ایک ماتحت کمانڈر ایک طالبان جج تھا جس نے علاقے میں عام شہریوں پر طالبان قانون اور سزا نافذ کرنے کی کوشش کی تھی ۔

XS
SM
MD
LG