رسائی کے لنکس

افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں 10 جنگجو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار میں اتوار کو شدت پسندوں کے خلاف ایک کارروائی میں کم از کم 10 جنگجو مارے گئے ہیں۔

ضلع شیوا میں کی گئی نیٹو اور افغان افواج کی مشترکہ کارروائی میں ایک اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں عسکریت پسند جمع تھے، تاہم اُن کی کُل تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

نیٹو کے طیاروں نے اسکول پر بمباری بھی کی جس سے عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا۔ موسم گرما کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے اسکول میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا۔

صوبائی گورنز کے ایک ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسکول میں مورچہ بند شدت پسندوں اور افغان و بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جنگجو علاقے میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے اسکول میں اکٹھے ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG