رسائی کے لنکس

ٓافغانستان میں افیون کی کاشت میں ڈرامائی کمی یا اضافے کاا مکان نہیں


دنیا میں افیون کا 90 فیصد افغانستان میں کاشت کیا جاتا ہے جس سے ہیروئن بنائی جاتی ہے۔ اس فصل سے حاصل ہونے والی آمدنی افغانستان میں طالبان شورش پسندی اور بدعنوانی میں اضافے کی بڑی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں افغانستان میں پوست کی کاشت میں نمایاں کمی کے باوجود 2010ء میں اس حوالے سے صورت حال میں کسی ڈرامائی تبدیلی کا مکان نہیں۔

عالمی تنظیم کے انسداد ِمنشیات کے ادارے نے بدھ کو جاری کی گئی اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال خراب موسم کے باعث افیون کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں یہ فصل کاشت نہ کرنے والے صوبوں کی تعداد 20 سے کم ہو کر 17ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ” اگر پوست کی فصل کو تباہ کرنے سے متعلق اقدامات پر بروقت عملدرآمد کیا گیا اور خشک سالی کے حالات برقر ار رہے تو 2010 ء میں اس فصل کی کاشت سے آزاد صوبوں کی تعداد 25 ہو جائی گی جو کہ 2009ء میں 20 تھی۔“

دنیا میں افیون کا 90 فیصد افغانستان میں کاشت کیا جاتا ہے جس سے ہیروئن بنائی جاتی ہے۔ اس فصل سے حاصل ہونے والی آمدنی افغانستان میں طالبان شورش پسندی اور بدعنوانی میں اضافے کی بڑی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

2007 ء میں افغانستان میں افیون کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہو ا تھا اور مجموعی طور پر چار لاکھ 78 ہزار ایکڑ رقبے پر پوست کی فصل کاشت کی گئی تھی۔ لیکن اگلے دو سالوں میں یہ کم ہو کر 2009 ء میں تین لاکھ چار ہزارایکڑ رہ گئی۔

گزشتہ سال ستمبر میں جاری کیے گئے اعداد وشمار میں اقوام متحدہ کے ادارے UNODC نے کہا تھا کہاافغانستان اب بھی سالانہ چھ ہزار نو سو ٹن (6900) افیون پید ا کر رہا ہے جو دنیا میں افیون کی مجموعی کھپت سے ایک ہزار نو سو ٹن زیادہ ہے۔ 2009ء نو میں افغانستان میں پیدا ہونے والے افیون کا مجموعی حجم آٹھ ہزار دو سو ٹن(8200) تھا۔

اقوام متحدہ کا تاز ہ سروے 536 افغان دیہاتوں میں کیا گیا جن میں سے 35 فیصدنے تصدیق کی کہ انھوں نے پوست کاشت کی ہی کیونکہ دوسری فصلوں کے مقابلے میں یہ سب سے زیادہ منافع بخش فصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے کی افیون کی قیمتوں میں چھ فیصد کمی ہوئی ہے جب کہ گندم کی قیمت 43 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل سے حاصل ہونے والا منافع کسی بھی دوسری فصل سے کئی گناہ زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق پوست کاشت کرنے والے 79 فیصد ایسے دیہات ہیں جہاں امن اومان کی صورت حال خراب ہے جب کہ صرف سات فیصد ایسے دیہات میں یہ فصل کاشت کی گئی ہے جہاں امن او امان کے مسائل نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ منشیات کی پیداور میں کمی افغانستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے جڑی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG