رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملےمیں12 پولیس اہلکار، ایک بچہ ہلاک


افغانستان: خودکش حملےمیں12 پولیس اہلکار، ایک بچہ ہلاک
افغانستان: خودکش حملےمیں12 پولیس اہلکار، ایک بچہ ہلاک

افغانستان میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ جنوبی ہلمند صوبے میں اتوار کو ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم12پولیس اہلکار اور ایک بچہ ہلا ک ہوگئے۔

افغان حکام نے کہا ہے کہ مرکزی شہر لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے اس حملے میں بارہ دیگر پولیس اہلکار اور دو بچے زخمی بھی ہوئے۔ یہ ہلاکت خیزکارروائی اُس وقت کی گئی جب پولیس کا ایک دستہ معمول کے گشت پر صدر دفتر سے روانہ ہو رہا تھا۔

طالبان نے یہ حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک روز قبل غزنی صوبے میں بین الاقوامی افواج کے لیے رسد لے جانے والے ایک قافلے پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں دس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

لشکر گاہ میں سلامتی کی ذمہ داریاں رواں ماہ بین الاقوامی سکیورٹی فورسز سے افغانوں کو منتقل کی جاچکی ہیں۔ سات علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داریوں کی نیٹو سے افغانوں کو منتقلی 2014ء کے اختتام تک تمام افغانستان کا کنٹرول مقامی فورسز کو دینےکے منصوبے کا پہلا مرحلہ تھا۔

دریں اثنا نیٹو نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں اتوار کو ایک بم دھماکے میں اس کا ایک اہلکار مارا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG