واشنگٹن —
جنوبی افغانستان میں خودکش بم حملے کےایک واقع میں 10 پولیس اہل کار ہلاک ہوئے، جِن میںٕ انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک مقامی سربراہ بھی شامل ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور یہ واقع ہفتے کے دِن قندوز شہر کے ایک چوراہے پر اُس وقت ہوا جب حملہ آور نے اپنے آپ کو بھک سے اُڑا دیا۔
دھماکے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے۔
ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
افغانستان میں باغیوں کی طرف سے کیے جانے والےخودکش حملے اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔
جمعے کے روز مشرقی افغانستان میں ایک خودکش کار حملہ آور نے نیٹو کے ایک قافلے پر حملہ کیا، جس واقع میں پانچ شہری ہلاک ہوئے۔ دھماکے کے اس واقع میں نیٹو کے کسی فوجی اہل کار کو نقصان نہیں پہنچا۔
طالبان نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔