رسائی کے لنکس

افغانستان: اقوام متحدہ کے نمائندہٴ خصوصی کا تقرر


بان کی مون
بان کی مون

جان کوبیس کا تعلق سلوواکیہ سے ہے۔ وہ سویڈن کے ا سٹیفن ڈی مستورا کی جگہ لیں گے، جو 31دسمبر 2011ء کو اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے والے ہیں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نےسلوواکیہ کےایک سفارت کار، جان کوبیس کو افغانستان کےلیےاپنا خصوصی نمائندہ مقررکیا ہے۔ وہ کابل میں اقوام متحدہ کےمشن کی سربراہی کریں گے۔

کوبیس سویڈن سے تعلق رکھنے والےا سٹیفن ڈی مستورا کی جگہ لیں گے، جو 31دسمبر 2011ء کو اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے۔


بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مسٹر بان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کی قیادت کرنے پر وہ مستورا کے شکرگزار ہیں، جنھوں نے ایک بہت ہی مشکل وقت کے دوران اور ایک انتہائی مشکل مقام پر خدمات سرانجام دیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوبیس 2009ء سے یورپ کےلیے اقوام متحدہ کی معاشی کمیشن کے انتظامی سکریٹری رہ چکے ہیں۔ وہ سفارت کاری، بیرون ملک سکیورٹی پالیسی اور بین الاقوامی معاشی امور سے متعلق تین عشروں پر محیط تجربہ رکھتے ہیں۔

اُدھر، بدھ کو ہونے والے تشدد کےواقعات کے دوران افغان اوراتحادی سلامتی فورسز نےمشترکہ طور پر ملک بھر میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کوگرفتار کرلیا ہے۔

نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان لیڈر ولی محمد اور اُن نے چار ساتھیوں کو ہیلمند کے جنوبی صوبے میں واقع نہار السراج ضلعے سے حراست میں لیا گیا۔ محمد کئی خود کش حملوں اور مقامی سویلینز کےخلاف حملوں کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کثیر مقدار میں بم تیارکرنے کے مواد پربھی قبضہ کرلیا ہے۔

XS
SM
MD
LG