رسائی کے لنکس

منشیات کےخلاف امریکی اور روسی چھاپہ: کرزئی کی مذمت


منشیات کےخلاف امریکی اور روسی چھاپہ: کرزئی کی مذمت
منشیات کےخلاف امریکی اور روسی چھاپہ: کرزئی کی مذمت

افغان صدرحامد کرزئی نےامریکی اور روسی افواج کی طرف سے منشیات کےخلاف ایک حالیہ چھاپے کی مذمت کی ہے اور اِسے افغان اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکی اور روسی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اُنھوں نےاس ہفتےکے اوائل میں پاکستان کی سرحد کے قریب صوبہٴ ننگرہار میں چار خفیہ لیباریٹریوں سے ایک میٹرک ٹن ہیروئن قبضے میں لیا ہے۔

ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مسٹر کرزئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں کارروائی کے بارے میں پہلے سے اطلاع نہیں دی گئی۔

دونوں، امریکی اور روسی دونوں عہدے داروں نے کہا ہے کہ چھاپے میں افغان افواج کو ملوث کیا گیا تھا۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگی لاروف نے ہفتے کو اتار-تاس خبررساں ادارے کو بتایا کہ روس کو اِس کارروائی پر اطمینان ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روس افغانستان میں نیٹو فوجی کارروائیوں کے حمایت کرنے سے گریزاں رہا ہے تاہم اُس نے افغان ہیروئن کی تجارت کے انسداد کے لیے نیٹوسے مزید کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG