پولیس حکام کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک خودکش بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور کم از کم 70 زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلع ارغنداب میں بدھ کو رات دیر گئے یہ دھماکا شادی کی ایک تقریب میں ہوا جہاں سینکڑوں افراد موجود تھے۔
افغان وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
قندھارطالبان کے مضبوط گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے اور افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج اس صوبے میں ایک بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔