افغانستان میں بدھ کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک اور متعدد افغان شہری زخمی ہوگئے۔
نیٹو کی زیر قیادت اتحادی افواج (ایساف)نے شما مشرقی صوبہ کاپیسا کے تگاب ضلع میں پیش آنے والے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور پیدل تھا اور اس نے ایک بکتر بند گاڑی کے قریب کھڑے غیر ملکی فوجیوں کے پاس پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
افغان دارالحکومت کابل سے سے تقریباً پچاس کلومیٹر دور تگاب میں زیادہ تر فرانسیسی فوجیوں تعینات ہیں۔
یہ واقعہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کے افغانستا کے دورے کے دوروز بعد پیش آیا ہے جس میں انھوں نے سال 2012ء کے آخر تک تقریباً ایک ہزار فرانسیسی فوجیوں کووطن واپس بلانے کا اعلان کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1