افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں پیر کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم نو افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع غورمچ کے ایک بازار میں پیش آیا جہاں ریمورٹ کنٹرول بم سے یہ دھماکا کیا گیا۔
مرنے والوں میں ایک کونسل کا ایک مقامی عہدیدار بھی شامل ہے۔
تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ملک کا یہ صوبہ نسبتاً پرامن تصور کیا جاتا ہے۔
ایک روز قبل دارالحکومت کابل میں افغان امن کونسل کے ایک سینیئر رکن مولوی ارسلا رحمانی کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔