رسائی کے لنکس

افغانستان: تشدد کے واقعات میں دونیٹو اور چار پولیس اہل کار ہلاک


نیٹو نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا ایک رکن جنوبی افغانستان میں بم دھماکے کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا جب کہ ایک اوراہل کار ایک الگ واقعہ میں، جس کاتعلق لڑائی سے نہیں تھا، ماراگیا ہے

افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں چار پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ نیٹو نے کہاہے کہ ایک الگ واقعہ میں بین الاقوامی امن فورس کے دو رکن بھی مارے گئے ہیں۔

صوبہ بادغیس کے گورنر کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ گشت پر مامور پولیس ٹیم کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے۔

جب کہ ایک اور خبرکے مطابق نیٹو نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا ایک رکن جنوبی افغانستان میں بم دھماکے کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا جب کہ ایک اوراہل کار ایک الگ واقعہ میں، جس کاتعلق لڑائی سے نہیں تھا، ماراگیا۔

نیٹو کے اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس ملک سے تھا اور وہ فوج کے کس شعبے سے منسلک تھے۔

جمعے کو مشرقی افغانستان میں، فوج کی وردی میں ملبوس ایک حملہ آور نے کنٹر صوبے میں ایک امریکی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

جمعے کی فائرنگ کا واقعہ اس سال رونما ہونے والا کم ازکم 15 واں ایسا واقعہ ہے جس میں کسی افغان فوجی یا فوج کی وردی میں ملبوس کسی افغانی نے نیٹو فوج کے کسی رکن کو نشانہ بنایا ہو۔

XS
SM
MD
LG