رسائی کے لنکس

افغانستان: چھ پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی گورنر نے بتایا ہے کہ ایک پولیس اہلکار اور افسران کے لیے کام کرنے والے باورچی نے گریشک ضلع میں پولیس چیک پوسٹ پر پہنچ کر فائرنگ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک باغی پولیس اہلکار نے اپنے چھ ساتھوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

جنوبی صوبہ ہلمند میں پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی پولیس میں شامل ہو جانے والے ان کے ایک ’’ساتھی‘‘ نے کی۔

صوبائی گورنر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایک پولیس اہلکار اور افسران کے لیے کام کرنے والے باورچی نے جمعہ کو گریشک ضلع میں پولیس چیک پوسٹ پر پہنچ کر فائرنگ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

بعد ازاں فرار ہوتے ہوئے انھوں نے مزید چار پولیس اہلکاروں کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ یہ باورچی افسران کے کھانے میں زہر ملا کر انھیں ہلاک کرنے کی بھی کوشش کرچکا تھا۔
XS
SM
MD
LG