رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کاربم دھماکے میں دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق صوبہ وردک میں یہ دھماکا پولیس کے ایک تربیتی مرکز کے قریب ہوا اور یہاں دیگر سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔

افغانستان میں جمعہ کی صبح ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور لگ بھگ 70 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق صوبہ وردک میں یہ دھماکا پولیس کے ایک تربیتی مرکز کے قریب ہوا اور یہاں دیگر سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔

زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جن میں اکثر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس کارروائی کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے اسے اپنے چار ساتھیوں کی پھانسی کا بدلہ قرار دیا ہے۔

افغانستان میں رواں ہفتے پھانسی لگائے گئے 14 قیدیوں میں چار طالبان بھی شامل تھے۔ دہشت گردی، قتل، زنا بالجبر سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزامات میں ان قیدیوں کو کابل کے نواح میں پل چرخی جیل میں پھانسی دی گئی۔

ان پھانسیوں پر افغانستان کو اقوام متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
XS
SM
MD
LG