رسائی کے لنکس

صومالیہ میں ساڑھے بارہ لاکھ بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے: اقوام متحدہ


صومالیہ میں ساڑھے بارہ لاکھ بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے: اقوام متحدہ
صومالیہ میں ساڑھے بارہ لاکھ بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق ادارے نے کہاہے کہ صومالیہ کے قحط زدہ جنوبی حصے میں جن افراد کو امداد کی اشد ضرورت ہے ، ان میں سے ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔

یونیسیف نے جمعے کے روز کہا کہ صومالیہ میں تقریباً 37 لاکھ افراد کو خوراک کی فوری ضرورت ہے جن میں لگ بھگ ساڑھے بارہ لاکھ بچے ہیں۔ یہ افریقی علاقہ گذشتہ 60 برسوں سے خشک سالی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

جمعے ہی کے روز اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے کا ایک اور طیارہ غذائی اشیاءلے کر صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو پہنچا۔

ایک اور خبر کے مطابق موگادیشو میں جمعرات کے روز عسکریت پسندوں کی سرکاری اور افریقی یونین کی فورسز کےجھڑپیں ہوئی ۔ یہ جھڑپیں اقوام متحدہ کی جانب سے طیارے کے ذریعے14 ٹن خوراک موگادیشو پہنچنے کے اگلے روز ہوئیں۔ان لڑائیوں میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 30 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔

لڑائی سرکاری اور افریقی یونین کی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کو روکنے کے بعد شروع ہوئی جو امداد کی تقسیم میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کررہے تھے۔

XS
SM
MD
LG