رسائی کے لنکس

ملیریا سے ہلاکتوں میں 20 فی صد کمی


ملیریا سے ہلاکتوں میں 20 فی صد کمی
ملیریا سے ہلاکتوں میں 20 فی صد کمی

صحت کی عالمی نتظیم کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2000ء کے بعد سے دنیا بھر ملیریا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں 20 فی صد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

اقوام متحدہ کے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ادارے کا کہناہے کہ 2000ء میں دنیا بھر میں ملیریا سے 9 لاکھ 85 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ، جب کہ 2009ء میں یہ تعداد گھٹ کر 7 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد براعظم افریقہ میں رہنے والے بچوں کی تھی۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ تازہ ترین اعداد وشمار منگل کے روز ورلڈ ملیریا رپورٹ2010ء میں جاری کیے گئے ۔

گذشتہ عشرے کے مقابلے میں اس عشرے میں ملیریا کے واقعات کی سالانہ تعداد میں معمولی کمی ہوئی ہے اور اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد 23 کروڑ 30 سے گھٹ کر 22 کروڑ 50 لاکھ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی کمی کی وجہ اس سلسلے میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات ہیں۔

اگرچہ ملیریاایک قابل علاج مرض ہے، لیکن عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ افریقہ میں ہر 45 سیکنڈ کے بعد ایک بچہ اس مرض کے باعث موت کے منہ میں چلاجاتا ہے۔ یہ تعداد چھوٹے بچوں کی کل ہلاکتوں کا 20 فی صد ہے۔

XS
SM
MD
LG