جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو ان کے ڈاکٹروں کے مشورے سے جوہانسبرگ کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ہفتہ کو صدر جیکب زوما کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مینڈیلا طویل عرصے سے معدے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کا خیال ہے انھیں مناسب ماہرانہ طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔
مسٹر زوما نے جنوبی افریقہ کی عوام کی طرف سے جلد صحت یابی کی تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے مسٹر منڈیلا اور ان کے اہل خانہ کی خلوت کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔
93 سالہ نوبل انعام یافتہ منڈیلا حالیہ مہینوں میں ناسازی طبع کے باعث منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
نیلسن منڈیلا 1994ء میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔