شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویومیں اعلان کیا ہے کہ جب تک موجودہ کرکٹ بورڈ موجود ہے وہ انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ جیو ٹی وی کو انگلینڈ سے فون پر انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ ایک گروپ انکے خلاف کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے کان بھرتا ہیں۔
بورڈ کے خلاف شکایت کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی عزت کے خلاف نہیں کھیل سکتے کیونکہ موجودہ بورڈ فیصلہ سازی میں انکو شامل نہیں کرتا اور انہیں ذلیل کیا جاتا ہے۔ جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں پتا ہوتا کہ اگلی سیریز میں وہ کپتان ھونگے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بورڈ ہٹ جائے تو وہ عوام کے لیے دوبارہ کھیلنے کو تیار ہیں۔