رسائی کے لنکس

شام: فضائی حملے میں 29 ہلاک


سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حکومتی فضائی طیاروں کا ہدف حلب میں باغیوں کے علاقے تھے۔

شام کے شمالی شہر حلب میں سرگرم کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہفتے کے روز شامی حکومت کی جانب سے فضائی حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حکومتی فضائی طیاروں کا ہدف حلب میں باغیوں کے علاقے تھے۔

حلب کے علاقے طارق الباب میں ایک مارکیٹ میں بم گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور فضائی حملے میں الباب میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔

شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 120,000 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس خانہ جنگی کا آغاز مارچ 2011ء میں تب ہوا تھا جب حکومتی فوج نے ان مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جو ملک میں نظام کی درستگی اور تبدیلی کے خواہاں تھے۔
XS
SM
MD
LG