رسائی کے لنکس

کانز فلم فیسٹیول، ایشوریہ شان سے جلوہ گر


اور جب ایشوریہ 'فش ٹیل والا گولڈن گاوٴن' پہن کر ریڈ کارپٹ پر اتریں، تو سب کے گویا ہوش اڑ گئے۔ گلیمر کا ایکسٹرا ’تڑکہ‘ لگانے کے لئے ایشوریہ نے ریڈ لپ اسٹک اور ریڈ نیل پینٹ بھی لگایا ہوا تھا

فرانس میں67 ویں’کانزفلم فیسٹیول‘ نے اس بار بھی اپنی خوب آب و تاب دکھائی۔

فیسٹیول کے جس ایونٹ کا سب کو انتظار رہا۔۔ وہ تھا ’ریڈ کارپٹ‘۔۔اور سونے پر سہاگہ یہ کہ اس پر ایشوریہ رائے نے شان سے 'واک' کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر لوگوں کو اس بات کا بھی بے صبری سے انتظار تھا کہ آخر ایشوریہ رائے اس بار کس ڈریس میں نظر آئیں گی۔

اور جب ایشوریہ 'فش ٹیل والا گولڈن گاوٴن' پہن کر ریڈ کارپٹ پر اتریں، تو سب کے گویا ہوش اڑ گئے۔

انڈین ٹی وی ’آج تک‘ کا کہنا ہے کہ روبرٹو کیوالی کے اس گاوٴن میں ایشوریہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

گلیمر کا ایکسٹرا ’تڑکہ‘ لگانے کے لئے ایشوریہ نے ریڈ لپ اسٹک اور ریڈ نیل پینٹ بھی لگایا ہوا تھا۔

ڈھائی سالہ ارادھیہ کی ماں، ایشوریہ کی ریڈ کارپٹ پر اینٹری سب کے لئے حیران کن تھی۔

وہ فرانسیسی کاسمیٹک پروڈکٹ ’لوریل پیرس‘ کی برانڈ 'ایمبسڈر' کے طور پر گزشتہ 13 سال سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی خوبصورتی کے جلوے دکھا رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG