کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن کا چرچہ ریلیز سے پہلے ہی اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ شائقین کو فلم کی ریلیز تک صبر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مدھر بھنڈارکر کی فلم ’ہیروئن‘ اسی بات کی ایک مثال ہے۔ پہلے تو ایشوریہ رائے بچن کی فلم میں شمولیت پھر اچانک چھوڑ کے چلے جانے کی خبروں نے فلم کو سب کی توجہ کا مرکز بنا ڈالا۔
پھر کرینہ کپور کی فلم میں آمد نے قیامت ڈھا دی اور اب ”ہیروئن“ کے بارے میں تازہ خبریں یہ ہیں کہ اس کے تین مختلف ٹریلرز ریلیز کئے جائیں گے۔
وجہ اس کی یہ بتائی گئی ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم کو تین مختلف سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ایک ہر عمر کے شائقین کے لئے تو دوسرا بارہ سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لئے اور تیسرا یوکے میں نمائش کے لئے۔ تو جناب اسی کے حساب سے تین ٹریلرز بنانا تو پھر لازمی ٹھہرا، نا۔فلم ریلیز ہو رہی ہے ستمبر کی اکیس تاریخ کو اور شائقین کر رہے ہیں اس دن کا بے تابی سے انتظار۔
بپاشا اور پریانکا کے بعد اب آسین بھی چلی چھٹیاں منانے
اب اسے بھیڑ چال کہیں یا حسد کا جذبہ کہ جو کام کوئی ایک ہیروئن کر لے باقی سب کے لئے بھی وہی کرنا لازمی ٹھہرتا ہے۔ یہی دیکھ لیجئے کہ پہلے پباشا باسو کام سے تھک کرچلی گئیں گوا چھٹیاں منانے تو ان کی دیکھا دیکھی پریانکا چوپڑہ نے بھی دیر نہ لگائی رخت سفر باندھنے میں۔
اب ”بول بچن“ کی کامیابی کے بعد ساتویں آسمان پر پرواز کرنے والی آسن کو بھی لگنے لگا ہے کہ انہوں نے کچھ زیادہ ہی کام کر لیا ہے جس میں وقفہ لینا بہت ضروری ہے، سو وہ بھی نکل لیں تھائی لینڈ کی جانب اپنی تھکن اتارنے۔اب اس سارے چکر میں ہیروئنز کی تھکن تو اتر جائے گی لیکن بیچارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر کیا گزر رہی ہو گی یہ سوچ کر ہی ترس آتا ہے۔چھیٹیوں کا یہ میلہ ان کو بہت مہنگا جو پڑے گا۔
ہیما مالنی بھی ٹی وی شو کریں گی
ڈریم گرل ہیما مالنی کا چارم اور گریس اس عمر میں بھی سلور اسکرین کو جگمگا رہا ہے لیکن آج کل جو فیشن ’ان‘ ہے وہ ہے ٹی وی شوز کرنے کا۔پھر بھلا ہیما جی کسی سے کم ہیں کیا۔ جب سب ٹی وی کو رونق بخش رہے ہیں تو وہ کیوں پیچھے رہتیں ۔ باوجود اس کے کہ وہ پہلے بھی ایک فلاپ شو کی پروڈیوسر بن کر نقصان اٹھا چکی ہیں، ایک بار پھر نئے عزم سے ایک اور ٹی وی شو پروڈیوزکرنے جا رہی ہیں جس کی کہانی ماں اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔فی الحال تو شو کی کاسٹ منتخب کی جارہی ہے اور باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ شو سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن سے دکھایا جائے گا۔
جمعہ کوتین نئی فلموں کی نمائش
کل یعنی جمعہ 20جولائی کو ریلیز ہونے والی تین نئی فلمیں ہیں :سنیل شیٹھی، راج پال یادیو اور ادیتا گوسوامی کی’ ’میرے دوست پکچر ابھی باقی ہے“، بین القوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل کرنے والی بچوں کی فلم ”گٹو“ اور ذاکر حسین کی ”اوور ٹائم‘‘۔“
فلمی ناقدین کو ویسے تو ان تینوں ہی فلموں سے کچھ غیر معمولی کر گزرنے کی امید نہیں لیکن پھر بھی اگر کوئی فلم ،فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے وہ ہے’گٹو‘ ۔ یہ کہانی ہے ایک چھوٹے سے گاوٴں میں رہنے والے بچے کی جو پتنگوں کا شوقین ہے۔کس طرح وہ اپنی پتنگ کے ذریعے گاوٴں کے آسمان پر راج کرتا ہے اور کیا کچھ اس کی زندگی میں موڑ آتے ہیں یہی موضوع ہے برلن فلم فیسٹول میں اعزاز سے نوازی جانے والی وشال بھرت دواج کی اس فلم کا۔اب کون سی فلم باکس آفس پر کیا کردکھائے گی اس کا فیصلہ تو کل ہی ہوگا۔