رسائی کے لنکس

امریکہ: 70 ٹن وزنی کرین ہٹوانے والے شخص پر اسی کی چوری کا مقدمہ


کرین کا وزن 70 ٹن بتایا گیا ہے۔
کرین کا وزن 70 ٹن بتایا گیا ہے۔

امریکہ کی ریاست الاباما میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ایک شخص پر، جس نے 70 ٹن وزنی کرین ایک ٹوئنگ کمپنی کے ذریعے ہٹوائی تھی، اسی کرین کی چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ٹوئنگ کمپنی کے مالک نے چلٹن کاؤنٹی کے شیرف آفس سے پیر کو رابطہ کر کے بتایا کہ اس شخص نے دعویٰ کیا کہ کسی نے اسے یہ کرین دی ہے اور وہ اسے اسکریپ میں بیچنے کے لیے ہٹوانا چاہتا ہے۔

ریکر سروس کے مالک کے مطابق اسے خیال آیا کہ اسی کرین کو اس نے کئی برس پہلے بھی کہیں سے ہٹوایا تھا جس پر اس نے اس کے مالک سے رابطہ کیا جس کے مطابق اس نے یہ کرین کسی کو نہیں دی۔

باز پالنے کا شوقین امریکی: 'یہ میرے لیے سکون کا ذریعہ ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:37 0:00

اس پر ٹوئنگ آپریٹر نے پولیس سے رابطہ کیا۔تاہم کرین کو ہٹوانے والا شخص پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گیا۔

چلٹن کے اس 26 سالہ رہائشیکو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ میں مبینہ طور پر چوری کرنے والے کے دفاعی وکیل کا ذکر نہیں ہے جو اس کی ترجمانی کر سکے۔

شرف جان شیرون کے دفتر نے ایک بیان میں ریکنگ سروس کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے کئی برس میں بہت سے چوری کے کیسز کو دیکھا ہے لیکن یہ کیس سب سے وزنی ہے۔

XS
SM
MD
LG