رسائی کے لنکس

اسرائیل: 'حماس' سے تعلق کے الزام میں عرب صحافی گرفتار


<span class="Lbl">Women wearing face masks run to cross a street in Beijing, May 6, 2013. The United States Embassy monitor on air quality in China classified the quality of air in Beijing as &quot;hazardous.&quot;</span>
<span class="Lbl">Women wearing face masks run to cross a street in Beijing, May 6, 2013. The United States Embassy monitor on air quality in China classified the quality of air in Beijing as &quot;hazardous.&quot;</span>

عالمی صحافتی تنظیم 'کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ' نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے تعلق کے الزام میں عرب ٹیلی ویژن نیٹ ورک ا'لجزیرہ' سے منسلک ایک صحافی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تنظیم کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ ڈویژن کے نگران محمد عبدل دائم نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا کہ 'الجزیرہ ' سے منسلک صحافی سمیر علاوی کو منگل کو ایک اسرائیلی فوجی عدالت کے سامنے پیش کرکے انہیں ان پر عائد کیے گئے الزامات بتائے گئے۔

'الجزیرہ' کے عربی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ علاوی افغانستان کے دارلحکومت کابل میں چینل کے بیورو چیف تھے اور اسرائیلی حکام نے انہیں 10 اگست کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اردن جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

چینل کے مطابق علاوی اپنی گرفتاری سے قبل اسرائیل کے زیرِ قبضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں واقع اپنے آبائی گائوں سباستیہ میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔ واضح رہے کہ علاوی کے پاس اردن کا پاسپورٹ ہے۔

گرفتار صحافی کے اہلِ خانہ نے 'الجزیرہ' کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں مطلع کیا ہے کہ علاوی کی حراست کا معاملہ "سیکیورٹی سے متعلق " ہے۔

اسرائیلی حکام نے عرب صحافی کی گرفتاری پر کسی فوری ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG