رسائی کے لنکس

امریکہ: جولائی میں روزگار کے ایک لاکھ 57 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے


کار ساز کمپین نسان کی ایک فیکڑی میں ٹیکنیشن گاڑی اسمبل کر رہا ہے۔ مارچ 2018
کار ساز کمپین نسان کی ایک فیکڑی میں ٹیکنیشن گاڑی اسمبل کر رہا ہے۔ مارچ 2018

امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے جمعے کے روز جولائی کے مہینے میں روزگار اور بے روزگاری سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں ایک لاکھ 57 افراد کو روزگار ملا جب کہ ایک لاکھ 90 ہزار نوکریوں کی توقع کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی سطح 4 فی صد سے گر کر3.9 فی صد ہوگئی ہے ۔ جب کہ مئی میں یہ سطح 3.8 فی صد تھی جو 18 سال کی کم ترین سطح تھی۔

جولائی میں اجرت میں اضافے کی شرح ایک سال پہلے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.7 فی صد زیادہ رہی۔

اقتصادی ماہرین کو خدشہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی بیرونی ملکوں کے ساتھ تجارتی جنگ کے ملکی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ تاہم جولائی کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس دوران انڈسٹری میں 37 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

جولائی میں سب سے زیادہ روزگار ٹیک انڈسٹری نے فراہم کیا اور اس میں 75 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں۔

بدھ کے روز فیڈرل ریزو بینک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت حالت مضبوط ہے۔

XS
SM
MD
LG