امریکہ کے قومی سلامتی کے مُشیر جیمز جونز نے اپنے پاکستان اور افغانستان کے ایک پانچ روزہ دورے کے آخری دن،طالبان اور القاعدہ کے خلاف پاکستان کی جنگ کے اگلے محاذ کا دورہ کیا ہے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ جونز نے جمعے کے روز شمال مغربی سرحدی صوبے میں وادیِ سوات کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔
پاکستانی فوج نے پچھلے سال جنگجوؤں کے اڈوں کو ختم کرنے کے لیے سوات میں ایک بڑی فوجی کارروائى شروع کی تھی۔
جونز نے پاکستان کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے اور پاکستان کے ساتھ دیر پا اور جامع تعلقات کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
قومی سلامتی کے مُشیر افغانستان بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے افغانستان، امریکہ اور نیٹو کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں اور سکیورٹی، ترقیات اور حکومت کے اندازِ کار کے شعبوں میں امریکی کوششوں کا جائزہ لیا۔
جیمز جونز نے جمعے کے روز شمال مغربی سرحدی صوبے میں وادیِ سوات کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی
مقبول ترین
1