رسائی کے لنکس

امریکی کانگریس کا وفد بھارت کے دورے پر


امریکی کانگریس کا وفد بھارت کے دورے پر
امریکی کانگریس کا وفد بھارت کے دورے پر

امریکی کانگریس کا ایک پانچ رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھارت کے آٹھ روزہ دورے پر ہفتے کے روز نئی دہلی پہنچ رہا ہے، جو کہ یہاں حکومت کےاعلیٰ عہدے داروں اور بزنس راہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

امریکی سینیٹ میں بھارتی کاکس کے کو چیرمین، سینیٹر مارک وارنر کی قیادت میں آنے والا یہ وفد نئی دہلی، جے پور، حیدرآباد اور کولکتہ میں ماہرین سے مذاکرات کرے گا اور دونوں ملکوں کے مابین تجارتی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے کے امکانات بھی تلاش کرے گا۔

اِس کے علاوہ، وفد کے ارکان بھارت کے سلامتی اور توانائی کے شعبوں کی سرکردہ شخصیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے قائدین سے مل کر دونوں ملکوں کے درمیان برآمدات اور سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کریں گے۔

نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق سینیٹر وارنر نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھار ت کے مابین یکساں جمہوریت، مشترکہ زبان اور تجارت کی وسیع سمجھ بوجھ ہے۔ اُن کےبقول، میں سمجھتا ہوں کہ بات چیت کے دوران ایسے نکتے پر پہنچیں گے جہاں دونوں ملکوں کی باہمی دیرینہ دوستی کو مکمل باہمی اشتراک و تعاون میں تبدیل کر سکیں گے۔ اور، ہم ایسے اضافی مواقع کی شناخت اور تلاش میں کامیاب ہوں گے جہاں دونوں ملک مزید قریب آکر ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکیں گے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG