رسائی کے لنکس

پیرو سربراہ کانفرنس ، عالمی مفاد آزاد تجارت میں ہے'


پیرو میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کونسل کے اجلاس میں صدر اوباماا عالمی راہنماؤں کے ساتھ۔ 19 نومبر 2016
پیرو میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کونسل کے اجلاس میں صدر اوباماا عالمی راہنماؤں کے ساتھ۔ 19 نومبر 2016

پیرو میں ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں اکھٹے ہونے والے راہنماؤں نے امریکہ اور دوسرے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی معاہدوں کوبے یارو مدد گار نہ ہونے دیں۔

ایک ایسے موقع پر جب امریکہ اور یورپی ملک انتخابات میں ایسے سیاست دانوں کو منتخب کررہے ہیں جن کے ذہنوں میں شدید نوعیت کے یہ شہبات ہیں کہ ان کے ملکوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ان کے اپنے عوام کے مفاد میں نہیں ہیں، ایشیا اور بحرالکاہل ملکوں کی اقتصادی تعاون کے سربراہ اجلاس میں شامل راہنماؤں نے اپنی تقریروں میں زور دیا ہے کہ وہ آزاد تجارت سے پیچھے نہ ہٹیں۔

صرر براک اوباما ، پیرو میں ایک اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔ 19 نومبر 2016
صرر براک اوباما ، پیرو میں ایک اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔ 19 نومبر 2016

چین کے صدر زی جن پنگ نے ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں اقوام پر زور دیا کہ وہ اقتصادی کھلے پن کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کوایک سانجھے مستقبل کی کمیونٹی میں ڈھالنے کا وعدہ کرنا چاہیے۔

پیرو کے شہر لیما میں سربراہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے دور جانے کی بجائے ایسے اقدام کرنے چاہیئں جو ہمیں قریب لاسکیں۔

چین یہ چاہتا ہے کہ علاقائی اقتصادی طاقتیں ، معاشی تجارتی تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جو ایف ٹی اے اے پی یا ایشیا بحرالکاہل کے آزاد تجارتی علاقے کے نام سے موسوم ہے۔اس معاہدے کو بڑے پیمانے پر ایک اور تجارتی معاہدے 'ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ' سے مسابقت کرنے والے معاہدے کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ اس معاہدے کو امریکی حمایت حاصل ہےاور اسے ان بارہ ملکوں کی لازمی توثیق کی ضرورت ہے جنہوں نے معاہدے سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

ہمیں ایک دوسرے سے دور جانے کی بجائے ایسے اقدام کرنے چاہیئں جو ہمیں قریب لاسکیں۔

لیکن امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹڑمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے کو توڑ دیں گے جس سے اس کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کے نے معاہدے میں معمولی نوعیت کی ایسی تبدیلیاں کرنے کی اپیل کی جس کے ذریعے اسے مسٹرٹرمپ کے لیےقابل قبول بنایا جا سکے، یا پھر ایک ایسا تجارتی معاہدہ طے کیا جائے جس میں امریکہ شامل نہ ہو۔

پرو سربراہ کانفرنس میں چین کے صدر زی جن پنگ عالمی راہنماؤں کے ساتھ۔ 19 نومبر 2016
پرو سربراہ کانفرنس میں چین کے صدر زی جن پنگ عالمی راہنماؤں کے ساتھ۔ 19 نومبر 2016

میکسیکو کے صدر اینریکا پینا نیٹو نےامریکہ کے ساتھ 1992 میں طے پانے والے اپنے تجارتی معاہدے ' این اے ایف ٹی اے' کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے کارکنوں کو فائدہ ہوا تھا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے حکام اس معاہدے میں جدت لانے کے لیے بات چیت پر تیار ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما جو اپنے عہدے کی مدت کے آخری غیر ملکی دورے کی آخری منزل پیرو میں موجود ہیں، عالمی راہنماؤں کو امریکہ کی جانب سے دوبارہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG