وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو آرجنٹینا میں ایک تدریسی ادارے نے صحافت سے متعلق انعام سے نوازا ہے۔
یونیورسٹی آف لا پلاٹا کی طرف سے صدر شاویز کو ایک روز قبل ’روڈولفو والش پرائز‘ دیا گیا۔ یہ انعام صحافی روڈولفو والش کی یاد میں دیا جاتا ہے جنھیں 1977ء میں سکیورٹی ایجنٹس نے قتل کر دیا تھا۔
تدریسی ادارے کے مطابق مسٹر شاویز کو یہ انعام ’مقبول اظہار خیال‘ سے متعلق ان کے کردار کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
وینزویلا کے صدر کو یہ اعزاز ایک ایسے وقت ملا ہے جب تقریباً ایک سال قبل انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق تنظیم ’آرگینائزیشن آف امریکن سٹیٹس‘ نے وینزویلا میں اس کے بقول حکومت مخالف حلقوں کو خاموش کرانے کے لیے ریاستی طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔