رسائی کے لنکس

وینزویلا کے صدر کا دورہ ایران


وینزویلا کے صدر کا دورہ ایران
وینزویلا کے صدر کا دورہ ایران

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کے لیے ایران پہنچے ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر شاویز پیر کو رات گئے تہران پہنچے، جہاں وہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سمیت دیگر سینئرراہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وینزویلا کے صدر کا یہ ایران کا نواں دورہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت کا مقصد ان متعدد سمجھوتوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا ہے جن پر دونوں ملکوں نے حالیہ برسوں میں دستخط کیے ہیں۔

مسٹر شاویز دس روزہ عالمی دورہ پر اس سے قبل روس کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو روس نے وینزویلا کو جوہری توانائی کا پہلاپلانٹ تعمیر کرنے میں مدد دینے پر اتفاق کیا تھا۔ روس ایران کو بھی اس کا پہلا جوہری پلانٹ مکمل کرنے میں مدد فراہم کرچکاہے۔

XS
SM
MD
LG