رسائی کے لنکس

بھارتی نیوی کا طیارہ گر کر تباہ


بھارتی نیوی کا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی نیوی کا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی شہر حیدر آباد میں بدھ کو ایک فضائی مظاہرے کے دوران ملک کی نیوی کا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی ٹی و ی چینل پر دکھائی جانے والے تصاویر کے مطابق ”Suryakiran “ نامی یہ طیارہ ائیر شو کے دوران معمول کے کرتب دکھاتے ہوئے رہائشی علاقے میں جاگرا جس کے بعد عمارت سے دھوئیں کے بادل اُٹھنے لگے۔

اطلاعات کے مطابق پائلٹ نے محفوظ طور پر جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ پولیس نے حادثے کے بعد مزید جانی نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

فوری طور پر جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بھارت میں 2010 ء کے اس فضائی شو کا آغاز بدھ سے ہوا اور یہ سات مارچ تک جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG