رسائی کے لنکس

کابینہ میں رد و بدل، اسد عمر منصوبہ بندی کے وزیر مقرر


اسد عمر۔ فائل فوٹو
اسد عمر۔ فائل فوٹو

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان پیر کے روز وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کیا ہے۔

یوں اسد عمر کی کابینہ میں واپیس ہو رہی ہے۔ وہ خسرو بختیار کی جگہ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سنبھالیں گے۔ جب کہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وزیر بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پیڑولیم و قدرتی وسائل کا قلم دان غلام سرور خان کے پاس تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے برسر اقتدار آنے کے فوراً بعد اسد عمر کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں تبدیل کر کے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا تھا جس کے بعد اسد عمر نے کابینہ میں کوئی اور قلم دان قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

XS
SM
MD
LG