واشنگٹن —
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
بدھ کو فتح اللہ شہر میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیتنے کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے 49 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی فتح میں کپتان ویرات کوہلی کی سینچری نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے دو چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 136 رنز کی اننگز کھیلی۔ اجنکیا رہانے 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی زخمی ہونے کے باعث اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کوہلی کر رہے ہیں۔
اس بدھ کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز اسکور کیے تھے۔
بنگلہ دیش کی اننگز کی ابتدا کچھ اچھی نہیں تھی اور صرف 16 کے مجموعی اسکور پر اس کے ابتدائی بلے باز شمس الرحمن سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ لیکن انعام الحق نے کپتان مشفق الرحمن کے ساتھ مل کر شاندار کھیل پیش کیا۔
کپتان مشفق نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 117 جب کہ انعام الحق نے 77 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی طرف سے محمد شامی نے چار جب کہ بھونیشور کمار، ویرون ارون اور ایشون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بارہویں ایشیا کپ کے منگل کو ہونے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔
سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔