واشنگٹن —
اسپین میں ایک مسافر بردار ٹرین کے الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق حادثہ اسپین کے شمالی شہر سانتیاگو ڈی کومپسٹیلا کے نزدیک بدھ کو پیش آیا۔
مقامی حکومت کے ایک عہدیدار نے علاقے میں ٹرین حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے میں کم از کم 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن اس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔
جائے حادثہ پر پہنچنے والے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کے رپورٹر کے مطابق ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتری ہوئی ہیں اور جابجا لاشیں اور زخمی موجود ہیں۔
جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔