رسائی کے لنکس

افغانستان میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں، بدخشاں بری طرح متاثر


آنے والے دنوں میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زلزلے کے مرکز ہندوکش کے پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پیر کو افغانستان میں طاقتور زلزلے سے کم از کم 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بدخشان صوبے کے گورنر شاہ ولی اللہ ادیب نے کہا ہے کہ صوبے میں لگ بھگ 400 گھر تباہ ہو گئے ہیں مگر ان کے پاس جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں اور وہ ابتدائی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زلزلے کے مرکز ہندوکش کے پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شمالی افغانستان میں کام کرنے والے امدادی اداروں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے کئی گھنٹنے بعد بھی موبائل سروس معطل رہی۔

صوبائی اسپتال کے سربراہ نے نجیب اللہ کماول کے مطابق مشرقی شہر جلال آباد میں پانچ افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر تخار صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے سربراہ عبدالرزاق کے مطابق تالقان شہر میں ایک سکول میں بھگدڑ مچنے سے 12 لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب سکول کی عمارت میں موجود طالبات نے زلزلہ آنے کے بعد ایک دم باہر جانے کی کوشش کی اور ایک دوسرے کے پیروں تلے آکر روندی گئیں۔

XS
SM
MD
LG