واشنگٹن —
کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں اور پیش بینی کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ بدھ کو ایپل کمپنی ایک تقریب میں اپنا نیا آئی فون فائیو متعارف کروائے گی۔
ایپل نے اس فون کے بارے میں پہلے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں لیکن ٹیکنالوجی پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو دیئ جانے والے دعوت ناموں پر "5" کا ہندسہ لکھا ہوا ہے۔ جس سے یہ نتیخہ اخذ کیا گیا ہے کہ اس تقریب میں آئی فون 5 متعارف کروایا جائے گا۔
سمارٹ فون کی دوڑ میں ایپل کا مقابلہ سام سنگ کے گیلکسی ایس سمارٹ فونز کے ساتھ ہے۔ آئی فون فور ایس کے مقبالے میں سامسنگ گیلکسی ایس ٹو اور گیلکسی ایس تھری مارکٹ میں لا چکا ہے اور گیلکسی ایس تھری نے آئی فون فور ایس کی فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔
ایپل کے سمارٹ فون مارکیٹ میں واحد پراڈکٹ ہیں جو ابھی تک نئی 4G LTE ٹیکنالوجی پر نہیں چل رہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون 5 میں یہصلاحیت ہو گی کہ وہ 4G نیٹ ورک پر چل سکے۔
جیسن گلبرٹ ہفنگٹن پوسٹ سے منسلک ہیں اور ٹیکنالوجی پر کالم لکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگ ایپل کی مصنوعات کو اسقدر پسند کرتے ہیں کہ مارکٹ میں آنے کے چند ہفتے بعد ہی یہ فون اپنے مقابلے میں فروخت ہونے والے تمام سمارٹ فونز کے ریکارڈ توڑ دے گا۔ جیسن کا کہنا ہے کہ آئی فون 5 کی سکرین بڑی ہو گی۔
موجودہ آئی فون کی سکرین 3.5 انچ کی ہے جبکہ آئی فون 5 کی سکرین 4انچ کی ہو سکتی ہے۔ آئی فون کے مدِمقابل سامسنگ گیلکسی ایس 3 کی سکرین 4.8 انچ کی ہے۔
یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ آئی فون 5 کی ریم دوگنی کر دی جائے اور ایپل کے A5 پراسسر کی جگہ نیا A6 پراسسر لگایا جائے تاکہ ایک وقت میں کئی ایپلیکیشنز کھولی جا سکی، ویڈیوز، فلمیں اور میوزک بلا رکاوٹ چل سکیں۔
یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ آئی فون 5 میں یو ٹیوب کی ایپ پہلے سے موجود نہیں ہو گی اور ایپل گوگل میپس کے بجائے اپنا میپنگ نظام اس فون میں متعارف کروائے گا۔ جب کہ گوگل میپس کو دنیا کی بہرتین مپنگ سروس سمجھا جاتا ہے۔
جیسن گلبرٹ کہتے ہیں کہ انپہں یہ شکایت ہے کہ ان کی گوگل سروسز آئی فون پر صحیح کام نہیں کرتیں، جسے جی میل، جی چیٹ، گوگل ریڈر اور گوگل ٹاک۔
یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ آیا آئی فون 5 کے ذریعے گوگل ہینگ آوٹ یعنی پرائیویٹ ویڈیو کانفرنسگ کی جا سکے گی یا نہیں۔ لیکن آئی فون 4 ایس پر سکایپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیا ایپل گوگل کی سروسز کو اپنے آئی فون پر بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں لیکن ٹیکانالوجی ماہرین کے مطابق وہ صارفین جن کی ڈیجٹل زندگی گوگل کے گرد گھومتی ہے، وہ ایسی صورت میں اینڈرایڈ سسٹم پر چلنے والے سمارٹ فونز کو ترجیح دیں گے۔