رسائی کے لنکس

راجر فیڈرر اے ٹی پی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے


راجر فیڈرر میامی اوپن فائنل میں جان ایزنر کے خلاف کھیل رہے ہیں
راجر فیڈرر میامی اوپن فائنل میں جان ایزنر کے خلاف کھیل رہے ہیں

سوٹزرلینڈ کے معروف ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر میامی اوپن ٹورنامنٹ میں امریکہ کے جان ایزنر کو شکست دے کر اے ٹی پی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یہ راجر فیڈرر کے کیرئر کا 101 واں ٹائٹل تھا۔

اتوار کے روز میامی اوپن کے فائنل میں فیڈرر نے ایزنر کی سروس چار مرتبہ بریک کی اور یوں یہ میچ 6-1 اور 6-4 سے جیت لیا تھا۔

اس سے قبل چوتھی رینکنگ آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے پاس تھی جنہوں نے فیڈرر کو دو ہفتے قبل انڈین ویلز فائنل میں شکست دے کر یہ رینکنگ حاصل کی تھی۔ تاہم وہ یہ رینکنگ زیادہ دیر تک برقرار نہ رکھ سکے۔

تیزی سے اوپر آنے والے یونان کے کھلاڑی سٹیفنو سٹ سیپاس اپنی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ کینیڈا کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی ڈینس شیپوویلوف نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد رینکنگ میں 20 واں نمبر حاصل کر لیا ہے۔

سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ نے میامی اوپن کے ابتدائی میچوں میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود اپنی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھی ہے، جبکہ نمبر دو پوزیشن پر ہسپانوی کھلاڑی رفائل نڈال ہیں۔ تیسری رینکنگ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کے پاس ہے۔

اے ٹی پی رینکنگ کے پوائنٹس کے ساتھ پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑی یہ ہیں۔

نمبر ۱: نوویک جوکووچ (11,070 پوائنٹس)

نمبر 2 : رفائل نڈال (8,725 پوائنٹس)

نمبر 3 : الیگزینڈر زویروف (6,040پوائنٹس)

نمبر 4 : راجر فیڈرر (5,590 پوائنٹس)

نمبر 5 : ڈومینک تھیم (4,765 پوائنٹس)

نمبر 6 : کی نشیکوری (4,200 پوائنٹس)

نمبر 7 : کیون اینڈرسن (4,115 پوائنٹس)

نمبر 8 : سٹیفنوز سٹ سیپاس (3,240 پوائنٹس)

نمبر 9 : ہوئین مارٹن ڈیل پوٹرو (3,225 پوائنٹس)

نمبر 10 : جان ایزنر (3,085 پوائنٹس)

XS
SM
MD
LG