ہالی ووڈ ایکٹر براڈپٹ پر ان کے ہی ایک پرستار نے حملہ کردیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ حملہ آور کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔
لاس اینجلس میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پٹ انجلینا جولی کی نئی فلم ’میلفیشنٹ‘ کے پریمئر میں شریک تھے۔ فلمی میگزین ’ہالی ووڈ لائف‘ کے مطابق وہ اپنے پرستاروں کو آٹو گراف دینے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نوجوان جس کا نام ویتالی سیڈیکوک بتایا گیا ہے تمام حفاظتی حصار توڑتا ہوا آیا اور پٹ کو دھکا مارنے لگا۔
اسی دوران، وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے براڈ پٹ کو بچاتے ہوئے ویتالی کو دبوچ لیا جس سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا اور براڈ پٹ حملے سے محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویتالی مختلف سیلیبرٹیز پر پہلے بھی حملے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ سنہ 2012 میں اس نے بلاوجہ اداکار ول اسمتھ کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔ یہ بھی ایک پریمیر کا ہی موقع تھا۔
حال ہی میں کانز فیسٹیول میں بھی اس نے فلم ’ہاوٴ ٹو ترین یور ڈریگن ٹو‘ کے پریمیر کے موقع پر فریرا کو سر مار کر چوٹ پہنچانے کی کوشش کی تھی اور اس کوشش میں اس نے ایک مرتبہ پھر سیکورٹی حصار کو توڑ دیا تھا۔
اسی طرح دو الگ الگ مواقع پر اس نے ایک بار اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور دوسری بار براڈلے کوپر کو بھی نقصان پہنچانے کے لئے اسی قسم کی حرکت کی تھی۔
تازہ واقعے میں جیسے ہی وہ پولیس کے ہاتھ لگا لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ نے اسے لاک اپ کی سیر کرادی ساتھ ہی اس کے خلاف چارج شیٹ کی تیاری شروع کردی۔
پولیس کی موقع سے روانگی کے بعد براڈ معمول کے مطابق دوبارہ پرستاروں میں گھر گئے اور باری باری سب کو آٹوگراف دینے لگے۔