رسائی کے لنکس

آنگ ساں سوچی کا برطانیہ میں گرم جوش خیرمقدم


برما کی حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی نے کہاہے کہ 24 سال کے عرصے میں اپنے پہلے یورپی دورے کے موقع پر پرجوش خیرمقدم پربرما کے صدر کو کوئی تشویش محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

نوبیل انعام یافتہ راہنما نے اس دورے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ وہ 1970ء کے عشرے میں برطانیہ کی اس قدیم درس گاہ میں زیر تعلیم رہی تھیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔

آنگ ساں سوچی نے اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ برطانیہ میں ان کا گرم جوش استقبال یہ ظاہر کرتا ہے کہ برما میں مثبت تبدیلیوں کی دنیا کتنی شدید خواہش رکھتی ہے۔

آنگ ساں سوچی کو 2010ء میں اپنے گھرکی نظر بندی سے رہائی ملی تھی۔

ان کی رہائی کے اگلے سال برما میں ایک جمہوری حکومت قائم ہوئی جس میں سویلن نمائندوں کی تعداد برائے نام تھی۔

پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں آنگ ساں سوچی کی جماعت کو بھی شرکت کی اجازت ملی جس میں اپنی نشست کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت نے بے مثال کامیابی حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG