رسائی کے لنکس

آنگ ساں سوچی فرانس پہنچ گئیں


برما کی جمہوریت پسند راہنما آنگ ساں سوچی اپنے یورپی دورے کے آخری مرحلے میں فرانس پہنچ گئی ہیں۔

67 سالہ نوبیل انعام یافتہ راہنما منگل کی سہ پہر بذریعہ ریل گاڑی لندن سے پیرس پہنچیں۔

فرانس میں اپنے قیام کے دوران آنگ ساں سوچی صدر فرانسو ہولانت سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں ملاقات کریں گی اور اس ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔

اپنے اس دورے میں وہ فرانس کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سربراہان ، وزیر خارجہ اور پیرس کے میئر سے بھی ملاقات کریں گی۔

آنگ ساں سوچی کے یورپی دورے میں برطانیہ، سوئٹزر لینڈ، آئرلینڈ اور ناروے بھی شامل تھے۔

ناروے میں انہوں اپنا وہ نوبیل انعام وصول کیا جس کا اعلان 1991ء میں کیا گیاتھا مگر وہ برما میں اپنی نظر بندی کے باعث وصول کرنے کے لیے نہیں آسکی تھیں۔

برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران آنگ ساں سوچی نے لندن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کی۔

1988ء میں اپنے ملک جانے سے قبل سوچی برطانیہ کے اس قدیم تعلیمی درس گاہ میں زیر تعلیم رہی تھیں۔

XS
SM
MD
LG