|
آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔
برسبین میں بارش سے متاثرہ میچ سات، سات اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے صرف 19 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ مارکس سٹوائنس سات گیندوں پر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے سات اوورز میں 93 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ دو اوورز میں 37 رنز دے کر سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ اُنہوں نے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے دو اوورز میں 25 رنز دیے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بھی تیز رفتاری دکھائی۔ تاہم مسلسل وکٹیں گرنے سے پاکستان ہدف سے 29 رنز دُور رہا۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 10 گیندوں پر 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ خان 12، صاحبزادہ فرحان آٹھ، بابر اعظم تین، عثمان خان چار، سلمان علی آغا چار جب کہ محمد رضوان اور عرفان نیازی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا دوسرا میچ ہفتے کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو، ایک سے کامیابی حاصل کر کے آسٹریلیا میں 22 برس بعد ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
فورم