رسائی کے لنکس

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: دوسرے دن انگلینڈ ایک وکٹ پر 29 رنز


ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 209 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ہینڈزکومب 36 اور مارش 20 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ گنوا کر 19 رنز بنالئے۔ آسٹریلیا کا اسکور برابر کرنے کے لئے اسے مزید 413 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان نے 442 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، مارش نے 126 رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 209 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ہینڈزکومب 36 اور مارش 20 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ہینڈز کومب اسکور میں اضافے کے بغیر پہلے ہی اوور میں براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

مارش اور ٹم پین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 85رنز بنا کر اسکور 295 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر پین 57 رنز کی اننگز کھیل کر مارش کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین مچل اسٹارک زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 6رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

اس دوران مارش نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری مکمل کی جو اپنے وطن میں ان کی دوسری جبکہ انگلینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔

پیٹ کومنز 44 رنز بنا کر اوورٹن کا شکار بنے، اس وقت ٹیم کا اسکور 410رنز تھا۔

آسٹریلیا کا اسکور8 وکٹوں پر 442 رنز ہوا تو کپتان اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ مارش 126رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے اوورٹن نے تین، براڈ نے دو، جبکہ اینڈرسن اور ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے 442رنز کے جواب میں انگلینڈکی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 29 کے مجموعی اسکور پر اسٹون مین 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی اننگز کے دسویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔

جب میچ ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنا لئے تھے، السٹر کک 11رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG