رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، جانی نقصان کی اطلاع نہیں


آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، جانی نقصان کی اطلاع نہیں
آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

شمال مشرقی آسٹریلیا میں جمعرات کو آنے والے طوفانِ بادوباراں نے متعدد علاقوں میں تباہی برپا کی ہے تاہم حکام کے بقول کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

طوفان کی وجہ ہزاروں افراد نے رات پناہ گاہوں اور اپنے عزیزواقارب کے ساتھ نسبتاً مضبوط و محفوظ عمارتوں میں گزاری۔

ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ ’یاسی‘ نامی طوفان وسطی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم اس کی شدت میں تیزی کے ساتھ کمی ہو رہی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ یاسی 1918ء کے بعد ملک میں آنے والا شدید ترین طوفان ہے اور اس دوران بعض علاقوں میں ایک میٹر تک بارش ہوئی ہے جب کہ ہواؤں کی رفتار تین سو کلومیٹر فی گھنٹا تک ریکارڈ کی گئی ہے۔۔

محکم موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب تک یہ طوفان اپنی شدت کھو دے گا لیکن اس کے بعد بھی موسلادھار بارش اور تندوتیز ہواؤں کا امکان موجود رہے گا۔

XS
SM
MD
LG