آسٹریلیا میں محکمہ موسمیات کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کی مشرقی ساحلی پٹی کی جانب تیزی سے بڑھنے والا طوفانِ بادوباراں انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
بدھ کی صبح حکام نے خطرے کے لحاظ سے اس طوفان جسے ’یاسی‘ کا نام دیا گیا ہے، کا درجہ چار سے بڑھا کر پانچ کر دیا۔
گنجان آباد ریاست کوئینز لینڈ اس طوفان کی زد میں ہے جہاں اعلیٰ ترین سرکاری عہدے دار این بلگ نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی کٹھن ہوں گے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ’یاسی‘ ریاست میں آنے والا سب سے شدید اور خطرناک طوفان ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ طوفان بدھ کی شب ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا اور اس دوران آندھی کی رفتار تقریباً 280 کلومیٹر فی گھنٹا ہو گی۔
این بلگ نے کوئینز لینڈ کے نشیب کے رہائشیوں کو سڑکیں اور ہوائی اڈاے بند ہونے سے قبل یہ علاقے چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
کوئینز لینڈ حال ہی میں آنے والے سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا جس سے نا صرف 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے بلکہ کم از کم 30 ہزار عمارتیں تباہ اور ریاست میں کوئلے اور شکر کی صنعت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1