برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کی شام دوسری جنگِ عظیم میں ایٹم بم بنانے سے متعلق فلم 'اوپن ہائمر' سب سے نمایاں رہی جس نے بہترین فلم اور ہدایت کار کے ساتھ ساتھ پانچ ایوارڈز اپنے نام کیے۔
اتوار کو لندن میں 77ویں بافٹا کی سالانہ تقریب کے دوران سال کی بہترین فلموں، اداکاروں و ہدایت کار سمیت 25 مختلف کیٹیگریز کے لیے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔
'اوپن ہائمر' سال 2023 کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے جس نے بہترین اداکار، ہدایت کار، معاون اداکار، ایڈیٹنگ، سنیماٹوگرافی اور اوریجنل اسکور کی کیٹیگری میں ایواڈز اپنے نام کیے ہیں۔
'اوپن ہائمر' میں دکھایا گیا ہے کہ امریکہ نے کن حالات میں دوسری جنگِ عظیم کو ختم کرنے کے لیے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ کیا اور کیسے ایک فزکس کا استاد اس پروگرام کا روحِ رواں بنا۔
فلم میں کیلین مرفی نے سائنس دان رابرٹ اوپن ہائمر کا کردار ادا کیا ہے جب کہ معروف اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، اداکارہ ایملی بلنٹ، میٹ ڈیمن، فلورینس پیو اور جوش ہارٹنیٹ بھی اس کا حصہ ہیں۔
بافٹا کی شام اہم کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست:
بہترین فلم
اوپن ہائمر
بہترین برٹش فلم
دی زون آف انٹرسٹ
بہترین ہدایت کار
کرسٹوفر نولن (اوپن ہائمر)
بہترین اداکارہ
ایما اسٹون (پوور تھنگس)
بہترین اداکار
کیلین مرفی (اوپن ہائمر)
بہترین معاون اداکارہ
ڈیوائن جوائے رینڈولف (دی ہولڈ اوورز)
بہترین معاون اداکار
روبرٹ ڈاؤنی جونیئر (اوپن ہائمر)
اوریجنل اسکرین پلے
ایناٹمی آف آ فال
ایڈاپٹڈ اسکرین پلے
امیرکن فکشن
غیر انگریزی فلم
دی زون آف انٹرسٹ
اینی میٹڈ فلم
دی بوائے اینڈ دی ہیرون
اوریجنل اسکور
اوپن ہائمر