رسائی کے لنکس

بحرین: مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں


بحرین: مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں
بحرین: مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

عینی شاہدین کا کہناہے کہ اتوار کے روز بحرین میں پولیس اور سینکڑوں حکومت مخالف شیعہ مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

بحرین میں شیعہ اکثریت میں ہیں جب کہ وہاں کی حکومت سنی اقلیت کے پاس ہے۔

اتوار کا احتجاج ، ہفتے کو ایک مظاہرے میں 15 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد اس کی تدفین کے موقع پر ہوا۔

اتوار کے مظاہرے میں شامل ہزاروں افراد حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ ان میں سے کئی ایک نے بحرین کے پرچم اٹھا رہے تھے اور وہ مناما کے جنوب میں واقع جزیرے سترہ میں نوجوان لڑکے کی تدفین کے موقع پر اپنے غم کے اظہار کے لیے جمع ہوئے تھے۔

حزب اختلاف کا کہناہے کہ نوعمر لڑکا قریب سے داغا جانے والا آنسو گیس کا گولہ لگنے سے ہلاک ہواتھا۔

لیکن حکام نے ان حالات کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے، جن میں لڑکا ہلاک ہوا تھا، کہا کہ حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

بحرین کی سیکیورٹی فورسز کو گذشتہ سال مارچ سے حکومت مخالف مظاہروں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

XS
SM
MD
LG