رسائی کے لنکس

بحرین: جمہوریت کے حق میں احتجاجی مظاہرہ


بحرین میں حکومت مخالف مظاہرہ
بحرین میں حکومت مخالف مظاہرہ

یہ مظاہرہ دارالحکومت مناما کے قریب کیا گیا جِس کی کال’ الوفاق‘ کی قیادت والےاپوزیشن گروپوں نے دی تھی، جو جاری احتجاجی مہم میں شامل شیعہ اکثریت کا ترجمان ہے

پولیس کی طرف سےعائد پابندی کا انحراف کرتے ہوئے، ہفتے کےدِن بحرین میں سینکڑوں جمہوریت نواز مظاہرین اِکٹھے ہوئے۔ ریلی کی قیادت شیعہ قیادت والی اپوزیشن نے کی۔

یہ مظاہرہ دارالحکومت مناما کے قریب کیا گیا جِس کی کال’ الوفاق‘ کی قیادت والےاپوزیشن گروپوں نے دی تھی، جو جاری احتجاجی مہم میں شامل شیعہ اکثریت کا ترجمان ہے۔

ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے تعینات پولیس نے مناما کی مرکزی شاہراہ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں، جس کے باعث مظاہرین دیگر مقامات پر اِکٹھے ہونے پر مجبور ہوئے۔ یہ احتجاج پُر امن طور پر ختم ہوا۔

بحرین میں ایک سال قبل شروع ہونے والی شورش کے نتیجے میں اب تک 40سےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ احتجاجی مہم کا مقصد خلیج کی اِس ریاست پر سنی اقلیت کی طرف سے اقتدار پر قبضے کو ختم کرانا ہے۔

سال 2011ءکا زیادہ تر عرصہ بحرین کی سکیورٹی فورسز اور احتجاج کرنے والے مظاہرین کے درمیان محاذ آرائی میں گزرا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیونس اور مصر کی تحریکیں یہاں کےمظاہروں کی اساس بنی ہیں۔

XS
SM
MD
LG