رسائی کے لنکس

بحرین: 19 مظاہرین کو قید کی سزائیں


بحرین: 19 مظاہرین کو قید کی سزائیں
بحرین: 19 مظاہرین کو قید کی سزائیں

بحرین میں مزید کئی افراد کو اصلاحات کے لیے کیے جانے والے مظاہروں اور ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش میں ان کے کردار کی بنا پر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

بدھ کے روز ایک سیکیورٹی عدالت نے 19 افراد کو سزائیں سنائیں جس سے اب تک ریاست میں مظاہروں سے منسلک سزائیں پانے والے افراد کی تعداد کم ازکم 81 ہوگئی ہے۔

13 افراد کواس سال کے شروع میں مظاہروں کے دوران مناما کے قریب واقع ایک پولیس اسٹیشن پر گھریلو ساخت کے بم اور دوسری چیزیں پھینکنے کےالزام میں پانچ سال قید کی سزائیں دی گئیں۔

جب کہ چھ مزید افرادکو ریاست میں اصلاحات کے حق میں مظاہروں میں کردار ادا کرنے کے الزام میں ایک سال قیدکاٹنا ہوگی۔

بحرین میں مظاہروں کی قیادت ریاست کی شیعہ اکثریت نے کی تھی۔ وہ سنی قیادت کی حکومت میں اپنے لیے زیادہ حصے کا مطالبہ کررہے تھے۔

XS
SM
MD
LG