رسائی کے لنکس

بحرین: جھوٹی خبروں کی اشاعت پر چیف ایڈیٹر اور سٹاف کو جرمانہ


بحرین: جھوٹی خبروں کی اشاعت پر چیف ایڈیٹر اور سٹاف کو جرمانہ
بحرین: جھوٹی خبروں کی اشاعت پر چیف ایڈیٹر اور سٹاف کو جرمانہ

بحرین کی ایک عدالت نے ریاست کی ایک اہم آزاد اخبار کے چیف ایڈیٹر اور ان کے تین ساتھیوں کو اس سال کے شروع میں شیعہ قیادت کے مظاہروں کے دوران پکڑدھکڑ میں تشدد سے متعلق بے بنیاد رپورٹوں کی اشاعت پر جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

منگل کے روز عدالت نے اخبار الواسط سے منسلک چار افراد کو گمراہ کن خبریں شائع کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ہر ایک کو تقریباً 2650 ڈالر جرمانہ کیا۔

ایڈیٹر انچیف منصور الجمری نے غلط خبروں کی اشاعت پر اپنی غلطی تسلیم کی لیکن ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب کے منصوبہ سازوں نے جان بوجھ کر غلط اطلاعات فراہم کرکے ان کے ا خبار کو دھوکہ دیا۔

صحافیوں کے خلاف عدالتی کارروائی بحرین حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کے خلاف اقدام کا حصہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ ریاست کے سنی حکمران ، ملک کی شیعہ اکثریت کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے والے سینکڑوں افراد کے خلاف انتقامی طورپر مقدمات چلارہے ہیں۔

صحافیوں کے مقدمےکی سماعت خصوصی فوجی ٹریبونل کی بجائے عام عدالت میں کی گئی ہے۔جب کہ دیگر افراد کو خصوصی ٹریبونل کے سامنے پیش کیا جارہاہے۔

XS
SM
MD
LG