بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین نے دارالحکومت مناما میں امریکی سفارت خانے کے سامنے پیر کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملک میں سیاسی اصلاحات کی تحریک میں اُن کا ساتھ دے اور اس سلسلے میں بحرین کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔
بحرین امریکہ کا ایک اہم اتحادی ہے اور امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑہ بھی یہیں تعینات ہے۔
شیعہ رہنماؤں کی قیادت میں حزب اختلاف گذشتہ کئی ہفتوں سے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سنی حکمران خاندان ملک میں بادشاہی نظام ختم کرکے اختیارات اکثریتی شیعہ برادری کی نمائندگی کرنے والی ایک منتخب حکومت کو منتقل کرے۔
چودہ فروری کو شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف کی گئی ایک کارروائی میں سات افراد کی ہلاکت کی وجہ سے بحرین کے حکمرانوں پر مغربی ملکوں کے دباؤ میں اضافہ ہو گیا تھا جس کے بعد اُنھوں نے ملک میں پر امن مظاہرے کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1